0
Wednesday 4 Jul 2018 15:49

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ختم نبوت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ختم نبوت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ختم نبوت قانون میں ترمیم کے معاملے پر کیس کا تفصیلی فیصلہ سنا دیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا فیصلہ 172 صفحات پر مشتمل ہے، جس کے صفحہ نمبر 163 پر راجہ ظفرالحق کمیٹی کے حوالے سے تفصیلات درج ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں راجہ ظفرالحق کمیٹی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے فیصلے میں شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ووٹ بنوانے کیلئے مذہب  کا بیان حلفی دینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ختم نبوت والے معاملے پر ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت اس مسئلے کو اہمیت دینے میں ناکام رہی ہے۔ ارکان پارلیمان کی جانب سے ختم نبوت کے معاملے کو وہ اہمیت نہیں دی جتنی دی جانی چاہیے تھی جبکہ پارلیمنٹ آئین پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے کو بھی بے نقاب کرنے میں ناکام رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 735639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش