QR CodeQR Code

کرم کا دورہ، پی پی پی فاٹا خواتین ونگ کی صدر ڈاکٹر صائمہ خان نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

4 Jul 2018 15:49

کرم ایجنسی کے بعد ڈاکٹر صائمہ خان  باجوڑ ایجنسی کا دورہ کریں گی جہاں گھر گھر مہم چلاتے ہوئے وہ قبائلی خواتین کو پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب مائل کرنے کی کوشش کریں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی فاٹا خواتین ونگ کی صدر ڈاکٹر صائمہ خان نے ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 اور 46 کا دورہ کرتے ہوئے گھر گھر انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ دورے کے موقع پر صائمہ خان کرم کی خواتین سے ملیں اور ان پر زور دیا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کو سپورٹ کریں اور ان کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ انہوں نے قبائلی خواتین کو ووٹ کے استعمال اور ایک بہترین معاشرے کی تشکیل میں خواتین کے کردار سے آگاہ کیا۔ کرم ایجنسی کے بعد ڈاکٹر صائمہ خان  باجوڑ ایجنسی کا دورہ کریں گی جہاں گھر گھر مہم چلاتے ہوئے وہ قبائلی خواتین کو پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب مائل کرنے کی کوشش کریں گی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر صائمہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے قبائلی اضلاع کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 735640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/735640/کرم-کا-دورہ-پی-فاٹا-خواتین-ونگ-کی-صدر-ڈاکٹر-صائمہ-خان-نے-انتخابی-مہم-آغاز-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org