0
Wednesday 4 Jul 2018 17:14

ہار نظر آنے کا مطلب یہ نہیں کہ (ن) لیگ ریس سے الگ ہو جائے، بلاول بھٹو

ہار نظر آنے کا مطلب یہ نہیں کہ (ن) لیگ ریس سے الگ ہو جائے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ منشور ساتھ لیکر انتخابی مہم چلانے نکلا ہوں، کسی جماعت نے اپنا منشور پیش نہیں کیا، منشور پیش نہ کرنے والے الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں، الیکشن میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔ تفصیلات بلاول بھٹو زرداری نے نوابشاہ زرداری ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے نوابشاہ تک عوام نے استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوئی کٹھ پتلی اتحاد کے ساتھ نہیں ہیں، مخالفین اپنے پروپیگنڈے میں ناکام ہوں گے، عوام کٹھ پتلی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دوسرے جمہوری عمل کی طرف بڑھنا بڑی کامیابی ہے، مجھے عوام پر بھروسہ ہے، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ مخالفین سے متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو ہار نظر آرہی ہے، ہار نظر آنے کا مطلب یہ نہیں کہ ریس سے الگ ہو جائے۔ پانی کے مسئلے سے متعلق انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پانی کا مسئلہ کتنا سنگین ہے، پیپلز پارٹی نے پانی کے مسئلے کو سب سے پہلے اٹھایا، 100 کلومیٹر کینال کو پکا کیا، آر او پلانٹس لگائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ ایشیاء کا سب سے بڑا پلانٹ نوابشاہ میں لگایا، دیگر صوبوں میں کہیں پلانٹس نہیں لگائے گئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی پی پی نے پارلیمنٹ میں پانی کے مسئلے پر آواز بلند کی، کسی نے ہماری بات پر توجہ نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن قریب آتے ہی سب کو پانی کا مسئلہ یاد آرہا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے، جس نے کام کیا ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ میں چھوٹے ڈیمز بنائے۔ چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ منشور ساتھ لیکر انتخابی مہم چلانے نکلا ہوں، کسی جماعت نے اپنا منشور پیش نہیں کیا، منشور پیش نہ کرنیوالے الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں، الیکشن میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔
خبر کا کوڈ : 735661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش