0
Sunday 22 May 2011 14:37

ایرانی کونسلر کی جانب سے ایران میں پشتو سنٹر کے قیام کی پیشکش

ایرانی کونسلر کی جانب سے ایران میں پشتو سنٹر کے قیام کی پیشکش
پشاور:اسلام ٹائمز۔ ایران نے پشاور یونیورسٹی کو ایران میں پشتو سنٹر کے قیام کی تجویز پیش کر دی، جس کا بنیادی مقصد پختون ثقافت اور اس کی قدیم تاریخ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ اس سلسلے میں ایرانی قونصلیٹ کے قائم مقام کونسلر جنرل حسن درویش نے پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمت حیات خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حسن درویش نے کہا کہ پشتو اور فارسی زبان و ادب کے ایک دوسرے پر گہرے اثرات ہیں جس کی واضح مثالیں پشتو ادب کی شاعری میں موجود ہیں۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک کی روایات و ثقافت کی قدریں مشترک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے طلبہ اور دیگر افراد کو پشتو زبان سے لگاو ہے۔ وہ اس بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، جس کے لئے ایران میں پشتو سنٹر کا قیام احسن اقدام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران دوستی امریکہ اور استعماری قوتوں کی آنکھ میں کانٹا بنی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 73572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش