QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان میں کوئی اختلاف نہیں، علامہ غضنفر علی نقوی

4 Jul 2018 20:27

مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے ورکز کی ذاتی رائے میں تو اختلافات ہوسکتا ہے، مگر تنظیمی لیول پر کوئی اختلاف نہیں ہوسکتا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں میں جس نوعیت کے اختلافات ہیں الحمداللہ ایم ڈبلیو ایم میں وہ چیز نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ غضنفر علی نقوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ڈی آئی خان میں کوئی اختلاف نہیں، ہر آرگنائزیشن کے ورکرز میں معمولی بحث و تکرار لازمی ہوتی ہے، مگر ان کو تنظیمی اختلافات نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان کے ورکز کی ذاتی رائے میں تو اختلافات ہوسکتا ہے، مگر تنظیمی لیول پر کوئی اختلاف نہیں ہوسکتا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں میں جس نوعیت کے اختلافات ہیں، الحمداللہ ایم ڈبلیو ایم میں وہ چیز نہیں ہے، اگر ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ میں اختلافات ہوتے تو تحریک انصاف کے ساتھ الحاق کے وقت پریس کانفرنس میں تمام کابینہ شامل نہ ہوتی، معمولی غلط فہمیوں کو اختلافات قرار دینا درست نہیں۔

علامہ غضنفر نقوی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان پہلے سے زیادہ منظم ہوچکی ہے، ہم نے سیاسی بصیرت رکھتے ہوئے پی ٹی آئی سے انتخابی الحاق کیا ہے، کیونکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سے ہمارے پہلے بھی کافی اچھے تعلقات تھے اور علی امین گنڈہ پور کی بدولت ہمارے کئی اہم ایشوز کافی حد تک حل بھی ہوئے، جن میں شہداء کے لواحقین کی مالی امداد، شہداء کے بچوں کو سرکاری نوکریاں دینا شامل ہے۔ اس کے علاوہ کوٹلی امام حسینؑ کی اراضی 327 کنال 9 مرلے پر کام مکمل ہوچکا ہے اور ان شاء اللہ جلد ہی یہ اراضی وقف کوٹلی امام حسینؑ کے نام پر اصلی حالت میں منتقل ہو جائے گی۔ علامہ غضنفر نقوی نے مزید کہا کہ ہمارے اتحاد سے ایم ایم اے سمیت تمام طاغوتی طاقتوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور ان شاء اللہ 25 جولائی کی شام طاغوتی طاقتوں کے جنازے کی شام ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 735720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/735720/ایم-ڈبلیو-ڈی-آئی-خان-میں-کوئی-اختلاف-نہیں-علامہ-غضنفر-علی-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org