0
Wednesday 4 Jul 2018 23:38

شہباز سے لاہور، عمران سے پشاور نہیں سنبھالا گیا، اب کراچی میں پھر رہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

شہباز سے لاہور، عمران سے پشاور نہیں سنبھالا گیا، اب کراچی میں پھر رہے ہیں، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے لاہور کی بارش اور عمران خان کے کراچی کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف سے لاہور اور عمران خان سے پشاور نہیں سنبھالا گیا اب کراچی میں مارے مارے پھر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو عوامی منشور لے کر پنجاب کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوجوان قائد کے سندھ میں بے مثال استقبال نے مخالفین کو حواس باختہ کردیا ہے، پنجاب کے عوام بھی بھٹو اور بینظیر شہید کی طرح بی بی کے جانشین کا والہانہ استقبال کے تاریخ دہرائیں گے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نون لیگ اور تحریک انصاف بغیر کسی منشور کے انتخاب لڑ رہے ہیں حالانکہ انتخابات منشور پر لڑے جاتے ہیں، گالم گلوچ اور الزامات کے کلچر پر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بارش نے شہباز شریف کے پیرس کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، بارش نے بتا دیا کہ گڈ گورننس کے دعویدار نے اورنج لائین میں کس طرح مال بنایا ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آج پھر عمران خان کو کراچی میں دھکے پڑے، پشاور جائیں گے اور برا حال ہوگا۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ بارش نے پشاور کو بھی دلدل بنا دیا اور عمران خان کی تبدیلی اس دلدل میں دھنس گئی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ باشعور ہو چکے ہیں، اب جھوٹے نعروں اور جعلی ترقی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، ووٹر ووٹ مانگنے کیلئے آنے والوں سے منشور اور کارکردگی پوچھیں، جھوٹے وعدوں پر مت جائیں۔
خبر کا کوڈ : 735750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش