0
Thursday 5 Jul 2018 11:21

برطانوی ایم پیز کا مسئلہ کشمیر پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ

برطانوی ایم پیز کا مسئلہ کشمیر پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ہاؤس آف کامنز میں قائم آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کے زیراہتمام خصوصی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں بیرسٹر سلطان محمود نے انہیں کشمیر پر بریفنگ دی، اس موقع پر برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے 17 جولائی کو ہاؤس آف لارڈز میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر برطانوی پارلیمنٹ کی آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کرس لزلے نے کہا کہ کشمیر سے متعلق ایشوز ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ شیڈو وزیر خارجہ لز مکنز نے کہا کہ میں برطانوی وزیر خارجہ سے بات کر کے کہوں گی کہ وہ برطانوی حکومت سے بات کریں کہ وہ کشمیر پر ایک کانفرنس بلائیں۔ اس موقع پر کانفرنس میں لارڈ نذیر احمد، ویرن کروکر، ٹریسی باربن، رتھ سمیتھ، محمد یاسین، جولی کوپر، ایلکس نورس، پاؤلہ شیرف، عمران حسین، سٹیو بیکر، سارہ چیمپئن اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 735809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش