QR CodeQR Code

ضرورت پڑی تو پاکستان کے اندر مزید یکطرفہ کاروائی کرسکتے ہیں، دہشتگردی کے کسی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچنے کی اجازت نہیں، اوباما

22 May 2011 12:31

اسلام ٹائمز:بی بی سی کے ساتھ انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ پاکستان کی خودمختاری کی قدر کرتے ہیں لیکن امریکا دہشت گردی کے کسی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ اگر پاکستان میں القاعدہ یا طالبان کے کسی اور لیڈر کا پتہ چلا تو وہ ایبٹ آباد جیسے ایک اور یکطرفہ آپریشن سے گریز نہیں کریں گے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کسی اور شدت پسند لیڈر کی موجودگی کا سراغ ملا تو وہ ایبٹ آباد آپریشن کی طرز پر یکطرفہ کاروائی کا حکم دیں گے۔ یورپ کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے صدر اوباما نے بی بی سی کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ وہ پاکستان کی خودمختاری کی قدر کرتے ہیں لیکن امریکا دہشت گردی کے کسی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ اگر پاکستان میں القاعدہ یا طالبان کے کسی اور لیڈر کا پتہ چلا تو وہ ایبٹ آباد جیسے ایک اور یکطرفہ آپریشن سے گریز نہیں کریں گے۔ اوباما کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد امریکا کو ہر حال میں محفوظ بنانا ہے۔ کسی ایسے شخص کو نہیں چھوڑا جاسکتا جو امریکا یا اس کے اتحادی ممالک کے شہریوں کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہو۔


خبر کا کوڈ: 73581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/73581/ضرورت-پڑی-پاکستان-کے-اندر-مزید-یکطرفہ-کاروائی-کرسکتے-ہیں-دہشتگردی-کسی-منصوبے-کو-پایہ-تکمیل-تک-پہنچنے-کی-اجازت-نہیں-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org