0
Thursday 5 Jul 2018 11:42

عمران خان آج چارسدہ میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے

عمران خان آج چارسدہ میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف آج چارسدہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی، عمران خان جلسے میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے انتخابی مہم کے سلسلے میں طوفانی دورے جاری ہیں، عمران خان آج چارسدہ جائیں گے، اس سلسلے میں جلسے کے تمام ترانتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور بڑے بڑے بینروں سے سجا دیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں 50 ہزار سے زائد کرسیاں لگائیں گئیں ہیں، جبکہ 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا اسٹیج بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ عمران خان جلسے میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 735813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش