QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی آمریتوں کی باقیات و حواریوں کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی، بلاول بھٹو

5 Jul 2018 16:09

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج بھی امیدواروں کو دھمکیاں دینے اور تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت کی قیادت کی تیسری نسل آج بھی آمریتوں کی باقیات سے نبردآزما ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں 5 جولائی کو ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، آمر ضیاء نے جمہوریت پسند افراد کو بدترین بربریت کا نشانہ بنایا اور قید تنہائی کی سزائیں دیکر ملک سے جمہوریت کا صفایا کرنے کی سازش کی، لیکن وہ شہید ذوالفقار بھٹو کا عزم و حوصلہ توڑنے میں ناکام ہوئے، جبکہ ذوالفقار بھٹو نے فخر سے پھانسی کا پھندا گلے میں ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق نے بحالی جمہوریت کی عوامی تحریک کو کچلنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کیں، لیکن ناکام ہوئے، پیپلز پارٹی کی قیادت نے تین آمریتوں کے خلاف لڑائی لڑی اور انہیں شکست دی، پی پی پی قیادت کی آج تیسری نسل آمریتوں کی باقیات سے نبرد آزما ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی امیدواروں کو دھمکیاں دینے اور تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں، پیپلز پارٹی آمریتوں کی باقیات و حواریوں کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔


خبر کا کوڈ: 735887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/735887/پیپلز-پارٹی-آمریتوں-کی-باقیات-حواریوں-کو-بھی-جڑ-سے-اکھاڑ-پھینکے-گی-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org