0
Thursday 5 Jul 2018 16:21

سندھ کو 7 ریاستوں میں تقسیم کرنے کی درخواست مسترد

سندھ کو 7 ریاستوں میں تقسیم کرنے کی درخواست مسترد
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کو 7 ریاستوں میں تقسیم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سندھ کو 7 ریاستوں میں تقسیم کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ کراچی کی آبادی دو کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک میں 50 لاکھ آبادی سے زیادہ کا شہر نہیں ہوتا، اس لئے سندھ کو 7 ریاستوں میں تقسیم کیا جائے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئین کا کوئی آرٹیکل بتائیں، جس کے تحت نئی ریاست تشکیل دی جا سکتی ہو، ریاستوں کی تشکیل صدیوں کے ارتقا کے بعد ہوتی ہے، کینیڈا میں پنجابی دوسری بڑی زبان ہے اور 6 وزیر سکھ ہیں، کیا اس کے باوجود کینیڈا میں ان کی ریاست بن سکتی ہے؟۔
خبر کا کوڈ : 735891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش