QR CodeQR Code

کراچی، جامعہ این ای ڈی میں سینڈیکیٹ کی 4 سیٹوں کیلئے الیکشن کا انعقاد

5 Jul 2018 16:47

الیکشن میں چیئرمین شعبہ الیکٹرونکس انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر عثمان علی شاہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اکنامکس اینڈ فنانس ڈاکٹر رضا علی خان، اسسٹنٹ پروفیسر صفی احمد ذکائی شعبہ الیکٹرونک نے برتری حاصل کی، جبکہ لیکچرار صمد احمد خان شعبہ میتھس بلامقابلہ رکن سینڈیکیٹ منتخب ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں واقع پاکستان کی مشہور و معروف انجینئرنگ درسگاہ جامعہ این ای ڈی میں سینڈیکیٹ کی چار سیٹوں کیلئے الیکشن منعقد ہوئے، جس میں پروفیسر ڈاکٹر عثمان علی شاہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رضا علی خان، اسسٹنٹ پروفیسر صفی احمد ذکائی اور لیکچرر صمد احمد خان تین سال کیلئے سینڈیکیٹ کے رکن منتخب کر لیے گئے۔ ترجمان جامعہ کے مطابق یونیورسٹی ایکٹ 1977ء کے تحت منعقدہ فیکلٹی کے اس الیکشن میں پروفیسرز کیٹگری میں دو، ایسوسی ایٹ پروفیسرز کیٹگری میں پانچ، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسرز کی کیٹگری میں چار اساتذہ کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جس میں چیئرمین شعبہ الیکٹرونکس انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر عثمان علی شاہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اکنامکس اینڈ فنانس ڈاکٹر رضاعلی خان، اسسٹنٹ پروفیسر صفی احمد ذکائی شعبہ الیکٹرونک نے برتری حاصل کی، جبکہ لیکچرار صمد احمد خان شعبہ میتھس بلامقابلہ رکن سینڈیکیٹ منتخب ہوئے۔ شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو اور رجسٹرار غضنفر حسین نے کامیاب اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 735896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/735896/کراچی-جامعہ-این-ڈی-میں-سینڈیکیٹ-کی-4-سیٹوں-کیلئے-الیکشن-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org