0
Sunday 22 May 2011 13:05

حکومت شہر کراچی میں کالعدم دہشتگرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکے، شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں کا مشترکہ مؤقف

حکومت شہر کراچی میں کالعدم دہشتگرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکے، شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں کا مشترکہ مؤقف
کراچی:اسلام ٹائمز۔ بلدیہ ٹاؤن مشرف کالونی کالعدم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو بھائیوں الطاف حسین و نیاز حسین ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ شاہ خراسان میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ جعفر سبحانی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید ہونے والے الطاف حسین و نیاز حسین ایڈوکیٹ کے جسد خاکی کو چکوال اُن کے آبائی شہر روانہ کر دیا گیا۔ جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور وکلاء برادری نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شرکاء جنازہ نے حکومت سندھ، پولیس اور کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کے وہ شہر کراچی ملت میں جعفریہ کے خلاف ایک ماہ سے جاری سیریل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کرے۔
شہداء کے جنازے میں ملت جعفریہ کی ملی تنظیموں کے رہنماؤں، علامہ عباس کمیلی، علامہ جعفر سبحانی، مولانا حسن ظفر نقوی، محمد مہدی، شبر رضا، سلمان مجتبی، علامہ جعفر رضا، علامہ فرقان حیدر سمیت دیگر نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت شہر کراچی میں کالعدم دہشتگرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی سر گرمیوں کو روکے۔ ملت جعفریہ کے عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔؟ دو شیعہ بھائیوں الطاف حسین ایڈووکیٹ اور نیاز حسین ایڈووکیٹ کی شہادت پر دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ملت جعفریہ کی ملی تنظیموں بشمول جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی، محمد مہدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما مولانا جعفر سبحانی سمیت شبر رضا، سلمان مجتبیٰ، علامہ جعفر رضا، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ نثار قلندری اور مولانا حسین مسعودی نے دو شیعہ بھائیوں کی بلدیہ ٹاؤن مشرف کالونی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کے بعد نماز جنازہ کے موقع پر احتجاج کرتے ہوئے کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہر میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران سات سے زائد شیعہ بےگناہ نوجواں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا گیا، لیکن دوسری طرف حکومت کی بےحسی سے اس بات کی وضاحت ہو رہی ہے کہ حکومت میں شامل عناصر کالعدم دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی میں ملوث ہیں اور امریکی و صہیونی مفادات کے لئے ملک بھر میں شیعہ عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ ایک طرف تو شہر میں کالعدم دہشتگرد گروہوں کے دہشتگرد شیعہ عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملت جعفریہ کے بےگناہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے من گھڑت کیسوں میں ملوث کر کے اپنے غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ملت جعفریہ کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ کالعدم دہشتگرد گروہوں کے سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کریں اور ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔
رہنماؤں نے صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس پاکستان، افواج پاکستان کے سربراہ سمیت اعلیٰ سول و فوجی اداروں کے حکام سے اپیل کی کہ وہ ملک بھر بشمول پاراچنار، کوئٹہ اور کراچی میں ملت جعفریہ کی نسل کشی میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کریں اور ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

خبر کا کوڈ : 73590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش