QR CodeQR Code

پشاور، 2 گروہوں میں تصادم، 6 افراد زخمی

5 Jul 2018 17:53

پشاور میں چوک یادگار میں لین دین کے تنازعہ پر 2 گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں 2 کم عمر بچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دو گروہوں میں تصام ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں چوک یادگار میں لین دین کے تنازعہ پر دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں دو کم عمر بچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 735916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/735916/پشاور-2-گروہوں-میں-تصادم-6-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org