0
Thursday 5 Jul 2018 22:07

نئی روایت، پاکستان کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے 2، 2 قائدین

نئی روایت، پاکستان کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے 2، 2 قائدین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سیاست میں پہلی مرتبہ تین اہم و بڑی سیاسی جماعتوں کے دو دو قائدین سامنے آئے ہیں، جس سے ایک نئی روایت جنم لے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری ہیں، طاقت تو آصف علی زرداری کے پاس ہے، لیکن پارٹی کے ظاہری طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد تو میاں نواز شریف ہیں، لیکن پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف ہیں، طاقت کا مرکز نواز شریف ہیں، لیکن پارٹی ٹکٹوں پر میاں شہباز شریف کے دستخط ہیں۔ ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار تھے، لیکن عدالتی فیصلے کے بعد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پارٹی ٹکٹ جاری کر رہے ہیں۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ ہیں اور ان کے بھائی سید زین شاہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہیں، لیکن وہ بھی پارٹی پر زیادہ اثر و رسوخ رکھتے ہیں، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست عطااللہ مینگل ہیں، لیکن پارٹی کے صدر ان کے بیٹے اختر مینگل ہیں، پارٹی میں تمام فیصلے اختر مینگل ہی کرتے ہیں۔ قومی وطن پارٹی کے صدر آفتاب شیر پاؤ ہیں، لیکن ان کے بیٹے سکندر شیر پاؤ کی بھی پارٹی پر گرفت مضبوط ہے۔
خبر کا کوڈ : 735954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش