0
Friday 6 Jul 2018 11:35

2 اکتوبر سے پھر تحریک شروع کریںگے، انا ہزارے

2 اکتوبر سے پھر تحریک شروع کریںگے، انا ہزارے
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے معروف سماجی کارکن انا ہزارے کسانوں سے متعلق اپنے جن مطالبات پر تئیس مارچ کو دہلی کے رام لیلا میدان میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے، ان مطالبات کو پورا کرنے کی سمت میں کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ انا ہزارے نے بھاجپا حکومت پر سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات نافذ کرنے اور دیگر وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر وعدے پورے نہیں ہوئے تو وہ دو اکتوبر سے پھر سے تحریک شروع کردیں گے۔

انا ہزارے نے بھارتی وزیراعظم کے دفتر میں وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو جمعرات کو خط لکھ کر تحریک کے تعلق سے آگاہ کیا ہے۔ اس خط کی کاپی وزیراعظم نریندر مودی، ذراعت کے وزیر مملکت گجیندر سنگھ شیخاوت اور مہاراشٹر کے وزیراعلٰی دیویندر فڑنویس کو بھی بھیجی گئی ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ وہ انہی مطالبات پر تئیس مارچ سے دہلی کے رام لیلا میدان میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے اور اس وقت سات دن بعد حکومت نے ان مطالبات کو ماننے کا یقین دلاکر ان کی بھوک ہڑتال ختم کرائی تھی۔ اس یقین دہانی والے خط پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہی دستخط کئے تھے۔ اس کے بعد سے ان مطالبات کو پورا کرنے کی سمت میں کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 735997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش