QR CodeQR Code

روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع

6 Jul 2018 10:40

یورپی یونین نے کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کے بعد روس کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں جن کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خبر رساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یورپی یونین نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے  روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی مدت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپی کونسل نے 5 جولائی 2018ء کو روس کے نجی اقتصادی شعبوں کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی مدت میں 30 جنوی 2019ء تک توسیع کر دی ہے۔ یورپی یونین نے کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کے بعد روس کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں جن کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 736008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/736008/روس-کے-خلاف-اقتصادی-پابندیوں-کی-مدت-میں-6-ماہ-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org