0
Friday 6 Jul 2018 17:01

فیصلہ سیاسی اور ناانصافی پر مبنی ہے، شہباز شریف

فیصلہ سیاسی اور ناانصافی پر مبنی ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ زیادتی اور ناانصافی پر مبنی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ کا فیصلہ سنائے جانے کے فوری بعد انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ سیاسی ہے، اس میں کئی خامیاں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ آج احتساب عدالت نے میاں نواز شریف کو دس سال، مریم نواز کو سات سال، کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ مجموعی طور پر دس ملین ڈالر کا جرمانہ عاید کیا گیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ مسلم لیگ نون اور قوم مسترد کرتی ہے، یہ فیصلہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔ سابق وزیراعلیٰ‌ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والے قوم کے سپوت کو جو سزا سنائی گئی، وہ اس کے حق دار نہیں‌ تھے، نواز شریف نے ملک کی خدمت کی، جنھیں فراموش ہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کے خلاف فیصلہ ناانصافی ہے، احتساب عدالت میں برسوں سے مقدمات پڑے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں محمد نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ زیادتی اور ناانصافی پر مبنی ہے۔ میاں شہباز شریف کا ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے، آج کا فیصلہ زیادتی پر مبنی ہے، جو سیاہ حروف میں لکھا جائے گا، احتساب عدالت نے ناانصافی پر مبنی فیصلہ سنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف کا نام پاناما کیس میں شامل نہیں تھا جبکہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس اور تحریری ثبوت بھی پیش نہیں کیا گیا۔ پاکستان کے عوام اور مسلم لیگ (ن) اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔ سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دن رات ہر روز نیب انہیں بلا رہی تھی، میاں نواز شریف اور ان کی صاجزادی نے 109 پیشیاں بھگتیں، لیکن دوسری جانب نیب میں کئی کیسز سالوں سے التوا کا شکار ہیں، نیب ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس رحمت حسین نے نندی پور کیس میں فیصلہ لکھا کہ بابر اعوان اس کے براہِ راست ذمہ دار ہیں، کارروائی کریں، مگر نیب نے کارروائی نہیں کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے 2010ء میں نیب کو خط لکھا اور ہدایت دی کہ اس فراڈ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں اور سزا دیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میں پاکستان کے کونے کونے، ہر گلی کوچے میں جاؤں گا اور اس زیادتی اور ناانصافی سے عوام کو آگاہ کروں گا، جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو لوٹا اور کھوکھلا کر دیا، ان کے بارے میں نیب نے آج تک کیا فیصلہ کیا؟ شہباز شریف نے کہا کہ جب ایٹمی حملے کیے تو امریکا اور یورپ نے پاکستان پر پابندیاں لگا دی تھیں تو جو شخص سعودی عرب سے 300 ارب تیل کا تحفہ لایا وہ نواز شریف تھا، آج قوم کے سپوت کو جو سزا دی گئی ہے وہ غلط ہے، ان کی پاکستان کے لئے بے پناہ خدمات ہیں۔ ہندوستان کی کشمیر میں ظلم و زیادتی کی بات اقوام متحدہ میں جس نے کی وہ نواز شریف تھے۔ موٹر ویز، گوادر پراجیکٹ کے موجد بھی وہ نواز شریف ہی ہیں، سی پیک چین کا بہت بڑا تحفہ نواز شریف نے عوام کو پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 736058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش