0
Friday 6 Jul 2018 19:41

ایٹمی دہشتگردی کے خطرات میں اضافہ، کولکتہ سے یورینیم کی بھاری مقدار برآمد

ایٹمی دہشتگردی کے خطرات میں اضافہ، کولکتہ سے یورینیم کی بھاری مقدار برآمد
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ایک مرتبہ پھر استعمال شدہ یورینیم کی بھاری مقدار پکڑی گئی ہے، جس کے بعد خطے میں ایٹمی دہشتگردی کے خدشے کو مزید تقویت ملی ہے۔ پولیس نے کولکتہ شہر سے 5 افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو گرام یورینیم برآمد کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 3 کروڑ مالیت کا استعمال شدہ یورینیم کولکتہ شہر سے برآمد کیا، کارروائی میں گروپ کے 5 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ اس سے پہلے دسمبر 2016ء میں ریاست مہاراشٹرا سے 26کروڑ روپے مالیت کا 9 کلوگرام یورینیم پکڑا گیا تھا، اس موقع پر متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ ماہرین نے بھارت میں ایٹمی مواد محفوظ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب جنوبی ایشیا میں کسی بھی وقت ایٹمی دہشتگردی ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکام نے کہا کہ بھارت کا ایٹمی مواد محفوظ ہے، یہ یورینیم بیرون ممالک سے لایا گیا ہو گا۔ بھارت میں تابکاری مادہ پکڑے جانے کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے پہلے بھی متعدد بار تابکار مواد پکڑا جا چکا ہے۔ یہ ایٹمی مادہ ایکسرے مشینوں، ہتھیاروں اور اسلحے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ان تمام تر واقعات کے باوجود امریکہ بھارت جوہری تعاون بھی جاری ہے اور بھارت کو عالمی منڈی میں یورینیم کی فروخت کی بھی کھلی چھوٹ ہے۔
خبر کا کوڈ : 736072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش