0
Friday 6 Jul 2018 19:57

پشاور، پارٹی جھنڈا لگانے پر چچازاد بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک جاں بحق

پشاور، پارٹی جھنڈا لگانے پر چچازاد بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں دو چچازاد بھائیوں کے درمیان پارٹی کا جھنڈا لگانے پر تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بڈھ بیر کے ماشوخیل کلے میں ایک چچازاد بھائی نے دوسرے کو گھر پر جھنڈا لگانے سے منع کردیا، دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مقصود نامی شخص زخمی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل صوابی میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ میں ایک راہگیر جاں بحق جبکہ اے این پی کا ایک ورکر زخمی ہوا تھا۔ اس سے قبل ضلع مہمند میں سیاسی اختلاف اور پسندیدہ ناپسندیدہ لیڈر کے معاملے پر بحث کے دوران جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ایک شخص کو سنگسار کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 736073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش