0
Saturday 7 Jul 2018 12:20

سزا کے باوجود کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی

سزا کے باوجود کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے باوجود کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ گذشتہ روز احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز 7 جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف اور مریم نواز بیرون ملک ہیں، تاہم کیپٹن (ر) صفدر مانسہرہ میں اپنے آبائی علاقے میں موجود ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر کو سزا ہونے کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ ڈی آئی جی ہزارہ عالم شنواری کا کہنا ہے کہ انہیں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے لئے تحریری احکامات موصول نہیں ہوئے، تحریری احکامات موصول ہوتے ہی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ مانسہرہ میں عوامی جلسے سے خطاب میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ اب وہ توپوں کا مقابلہ ٹینکوں سے کریں گے۔ دوسری جانب نااہلی کے بعد کیپٹن صفدر نے اپنے بڑے بھائی کو انتخابی میدان میں اتار دیا ہے جن کا انتخابی نشان جنگی ٹینک ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 736190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش