0
Saturday 7 Jul 2018 12:25

امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے، سربراہ پاک بحریہ

امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے، سربراہ پاک بحریہ
اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہے لیکن امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 109ویں مڈ شپ مین اور 18 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ منعقد ہوئی، شارٹ سروس کورس میں پہلی مرتبہ خصوصی طور پر دینی تعلیم و ترغیب کے آفیسرز نے کمیشن حاصل کیا۔ اس کے علاوہ پاس آﺅٹ ہونے والے آفیسرز میں دوست ممالک کے 43 آفیسرز بھی شامل تھے۔

پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی تھے۔ تقریب میں بحرین کی بحریہ کے سربراہ کموڈور محمد یوسف الآسام اور بحرینی کوسٹ گارڈ کے سربراہ میجر جنرل علاؤ الدین بھی شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہا کہ قومی مفادات کا تحفظ اور دفاعی خود مختاری ہماری ترجیحات ہیں۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ بحری دہشت گردی اور قزاقی کو روکنا ہمارا فرض ہے، پاک بحریہ نے بحرہند میں ریجنل میری ٹائم پٹرولز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، جس سے بحری دہشت گردی، قذاقی اور اسمگلنگ کی روک تھام ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 736191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش