0
Saturday 7 Jul 2018 12:59

نیب عدالت کا فیصلہ سب سیاسی جماعتوں اور عوام کیلئے عبرت اور بڑا لمحہ فکریہ ہے، حافظ سعید

نیب عدالت کا فیصلہ سب سیاسی جماعتوں اور عوام کیلئے عبرت اور بڑا لمحہ فکریہ ہے، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے لاہور سے میڈیا کے نام جاری کیے گئے بیان میں احتساب عدالت کی طرف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو سزا سنائے جانے کے فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ فیصلہ سب سیاسی جماعتوں اور عوام کیلئے عبرت اور بڑا لمحہ فکریہ ہے، ہم سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنی غلطیوں و کوتاہیوں کو دل سے تسلیم کریں، کسی قسم کے سخت ردعمل سے مقابلہ کی فضا پیدا کرنے کے بجائے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں اور اپنی غلطیوں کا ازالہ کیا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بیرونی سازشوں کا شکار اور مشکل صورتحال سے دوچار ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو چاہیے کہ وہ ملک میں قومی وحدت اور یکجہتی کا ماحول پیدا کریں، اس سے اللہ تعالیٰ بھی راضی ہو گا اور انہیں بھی اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنے میں مدد ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 736196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش