0
Saturday 7 Jul 2018 16:11

پنجاب میں انتقامی کارروائیوں کا جواب ووٹ کی طاقت سے دینگے، ڈاکٹر افتخار حسین نقوی

پنجاب میں انتقامی کارروائیوں کا جواب ووٹ کی طاقت سے دینگے، ڈاکٹر افتخار حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے صوبائی الیکشن سیل میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی خزانے پر شب خون مارا، سڑکوں کا جال بچھانے کے دعویداروں کا پول ایک دن کی بارش نے کھول دیا ہے، پنجاب میں من پسند لوگوں کو نوازا گیا، نیب اور عدلیہ ان لٹیروں کا بے رحمانہ احتساب کرے۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء نے کہا کہ نون لیگ مکافات عمل کا شکار ہے، عوام لٹیروں سے پائی پائی کا حساب لے گی، پنجاب میں انتقامی کارروائیوں کا جواب ووٹ کی طاقت سے دینگے، پنجاب بھر میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے، پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ان شاء اللہ 25 جولائی کو عوام دشمن قوتوں کو شکست ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 736211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش