0
Saturday 7 Jul 2018 19:42

افغان طالبان نے حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی

افغان طالبان نے حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی
اسلام ٹائمز۔ کابل میں افغان طالبان نے حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ افغان سرزمین پر غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی میں طالبان مذاکرات پر آمادہ نہیں ہیں۔ ذبیع اللہ مجاہد نے طالبان کے طویل عرصے سے جاری موقف کو دوبارہ دہرایا کہ افغان حکومت کٹھ پتلی ہے۔ طالبان قیادت نے متعدد مرتبہ امن مذاکرات میں دلچسپی کا اظہار کیا لیکن وہ امریکا کی حمایت یافتہ افغان حکومت سے مذاکرات سے انکار کرتے رہے ہیں، ان کا موقف رہا ہے کہ جب تک افغان سرزمین سے تمام غیر ملکی فوجی بے دخل نہیں ہوں گے، مذاکرات کی گنجائش نہیں نکلے گی۔ اسی دوران حکومتی حکام نے بتایا کہ جنوبی غزنی صوبے کے رہائشی علاقے میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے نصب بم کی زد میں آکر 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ غازی صوبے کے ترجمان عارف نوری نے بتایا کہ گیلان ضلع میں روڈ کے ساتھ نصب بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ بم سکیورٹی فورسز پر حملے کے لئے نصب کیا گیا لیکن شہری زد میں آگئے۔
خبر کا کوڈ : 736323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش