0
Saturday 7 Jul 2018 19:43

نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت سے نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر (ر) کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے ہیں۔ نیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت سے حاصل کرلیا ہے اور گرفتاری کے وارنٹ بھی حاصل کرلئے ہیں۔ قانون کے مطابق نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کے لئے لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ نیب نے نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ معلوم ذرائع سے زائد اثاثے ہونا نیب احتساب آرڈیننس کے تحت کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔ احتساب عدالت نے گزشتہ روز نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ اور بے نامی دار کے نام پر جائیداد بنانے پر نواز شریف کو نیب آرڈیننس کے سیکشن 9 اے فائیو کے تحت سزا سنائی تاہم نیب آرڈیننس کے سیکشن 9 اے فور یعنی کرپشن کے پیسے سے جائیداد بنانے کے الزام سے بری کر دیا۔ اس پر نواز شریف اور ان کے حامیوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ انہیں کسی کرپشن پر اور سرکاری خزانے کی خرد برد پر سزا نہیں دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 736324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش