0
Saturday 7 Jul 2018 20:54

نواز شریف نے اپنے ساتھیوں سے کہہ دیا ہے کہ وہ سیاست سے دستبردار ہو رہے ہیں، ہارون رشید کا دعوٰی

نواز شریف نے اپنے ساتھیوں سے کہہ دیا ہے کہ وہ سیاست سے دستبردار ہو رہے ہیں، ہارون رشید کا دعوٰی
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کے خلاف فیصلے کے بعد سیاسی مخالفین نواز شریف کے سیاسی مستقبل کو تاریک قرار دے رہے ہیں اور کئی لوگوں کا خیال ہے کہ نواز شریف کو سیاست سے دور رہنا چاہیئے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ خود نواز شریف نے ہی کرنا ہے تاہم اب معروف تجزیہ کار ہارون رشید نے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف صحت کی خرابی کی وجہ سے سیاست سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا کہ خبر یہ ہے کہ اب نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں رہتی اور ان کا حافظہ بھی کمزور ہوگیا ہے، اس لئے وہ اب سیاست سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے ساتھیوں سے بات بھی کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے حق میں سیاست سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں لیکن پھر پرویز رشید اور کچھ اور لوگوں نے نواز شریف کے پاﺅں پکڑ لئے اور کہا کہ ہمارا کیا گناہ ہے۔ دوسری جانب صحافی خاور گھمن نے کہا کہ نواز شریف پیر سے لندن میں جلسے کریں گے اور ادھر چوہدری نثار ترکی بہ ترکی ان کے بیانات پر جواب دیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 736339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش