QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو انتخابی مہم کے دوران دل کی تکلیف، ہسپتال منتقل

7 Jul 2018 21:04

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ انتخابی مہم کیلئے جعفر آباد جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی میں منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں نے خورشید شاہ کو فوری طبی امداد دی اور آرام کرنے کا مشورہ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید کو انتخابی مہم کے دوران طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کو دل کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کی اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ انتخابی مہم کیلئے جعفر آباد جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی میں منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں نے خورشید شاہ کو فوری طبی امداد دی اور آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ خورشید شاہ انتخابی مہم چھوڑ کر قافلے کے ہمراہ واپس سکھر چلے گئے اور آج کے تمام پروگرام ملتوی کردیئے۔
 


خبر کا کوڈ: 736346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/736346/پیپلز-پارٹی-کے-سینئر-رہنما-خورشید-شاہ-کو-انتخابی-مہم-دوران-دل-کی-تکلیف-ہسپتال-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org