0
Saturday 7 Jul 2018 22:01

ریاست مخالف تقریر پر ڈپٹی اسپیکر جی بی اسمبلی کیخلاف گلگت اور سکردو کے مختلف تھانوں میں درخواستیں دائر

ریاست مخالف تقریر پر ڈپٹی اسپیکر جی بی اسمبلی کیخلاف گلگت اور سکردو کے مختلف تھانوں میں درخواستیں دائر
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفراللہ خان کی ریاست مخالف تقریر کیخلاف گلگت اور سکردو کے مختلف تھانوں میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دیدی گئیں، گلگت میں تھانہ بسین میں رہنما پاکستان تحریک انصاف فاروق احمد، سٹی تھانہ گلگت میں شیخ بہران حسین عرفانی، کینٹ تھانہ میں عاصم خان نے درخواستیں جمع کروائی ہیں، درخواستوں میں یہ موقف اپنایا ہے کہ گذشتہ روز ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ خان اور دیگر نون لیگی رہنماﺅں نے عدالت کے فیصلے کی توہین کی ہے اور ملک توڑنے کی دھمکیاں دیں اور روڈ بلاک کرکے شہریوں میں خوف ہراس پھیلایا تھا۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ جعفر اللہ خان و دیگر نون لیگی رہنماﺅں کے خلاف ملک سے غداری اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
 
 دوسری جانب سکردو میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء آمنہ انصاری ایڈووکیٹ نے عدلیہ اور ریاست مخالف تقریر کرنے پر ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ کے خلاف سٹی تھانہ سکردو میں ایف آئی آر کے لئے درخواست جمع کرا دی، درخواست جمع کراتے وقت ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر آمنہ نصاری کا کہنا تھا کہ جعفراللہ خان اور دوسرے لیگی رہنماء حواس باختہ ہوکر عدلیہ اور ریاست کے خلاف عوام کو اکسا رہے ہیں، ہم انہیں ان کی اوقات یاد دلائیں گے، عدلیہ اور ریاست مخالف تقریر کرنے پر ان کے خلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست جمع کرائی گئی ہے، پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہماری درخواست پر عمل کرے، ورنہ احتجاج کریں گے، شریف فیملی کے خلاف فیصلہ آنے پر لیگی وزراء مار دھاڑ پر اتر آئے ہیں، ملک بھر سمیت گلگت بلتستان میں افراتفری پھیلانے کے لئے مسلم لیگ نون کے رہنماوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کر دی ہے، ان کی منصوبہ بندی خاک میں ملا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 736397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش