0
Sunday 8 Jul 2018 09:49

نیب نے محکمہ خوراک بلوچستان کے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کو گرفتار کر لیا

نیب نے محکمہ خوراک بلوچستان کے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کو گرفتار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو بلوچستان نے گندم غبن کے ایک اور ملزم محکمہ خوراک بلوچستان کے اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر شفیق الرحمان کو گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر شفیق الرحمان ودیگر ملزمان پر پی ار سی سینٹر ژوب میں مبینہ طور پر خرد برد کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ واضح رہے نیب بلوچستان نے ایک روز قبل ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر پی آر سی محمد نعیم علیزئی کو پی آر سی چمن قلع عبداللہ میں کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ دونوں ملزمان کو ہفتہ کو عدالت پیش کرکے دو دن کا ریمانڈ لیا گیا۔ دونوں کیسز میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 736413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش