0
Sunday 22 May 2011 16:08

بلوچستان میں دہشت گردوں نے ریاست کے اندر ریاست قائم کر دی ہے، بےگناہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، شیخ محمد حسن جعفری

بلوچستان میں دہشت گردوں نے ریاست کے اندر ریاست قائم کر دی ہے، بےگناہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، شیخ محمد حسن جعفری
سکردو:اسلام ٹائمز۔ قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن کے قیام کے لئے علمائے کرام اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کر رہے ہیں اور بروقت حکومت کو امن کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق دوسرے مسلمانوں کی جان و مال کا تحفظ تمام مسلمانوں پر لازم ہے، ہمیں ایک دوسرے کے عقائد اور نظریات کا احترام کرتے ہوئے علاقے میں ایک خوشگوار ماحول قائم رکھنا ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں نے ریاست کے اندر ریاست قائم کر دی ہے اور بے گناہ ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسی طرح پارہ چنار کے مظلوم عوام گزشتہ تین سالوں سے مرکزی شاہراہ کی بندش کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں، لیکن حکومتی بےحسی اور ناقص حکمت عملی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ ان دونوں واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دُنیا میں جہاں پر بھی مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہو اُن کے حق میں آواز بلند کرنا ہماری شرعی ذمہ داری ہے، ظلم چاہے کشمیر میں ہو رہا ہو یا فلسطین اور بحرین میں، ہمیں یک زبان، یک جان ہو کر ظلم کے خلاف نفرت کا اظہار کرنا ہو گا، تاکہ دین و دنیا میں سرخرو ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 73643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش