QR CodeQR Code

ملتان، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف عدالتی فیصلے پر لیگی کارکنان کے مظاہرے

8 Jul 2018 15:17

پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، وہ سزا سے گھبرانے والے نہیں ہیں اور نہ ہی گرفتاری سے ڈرتے ہیں، آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ یہ سیاسی مقدمہ تھا جس کے فیصلے کہیں اور سے لکھے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ممتاز آباد کے زیراہتمام میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر ) صفدر کی سزا کے  فیصلے کے خلاف متوالوں نے ملتان پریس کلب کے سامنے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ہاتھوں میں پینا فلکس اٹھاکر احتجاجی مظاہرہ کیا، مسلم لیک (ن) یوتھ ونگ کے چوہدری حمزہ ارشد، عدیل احمد، مظہر بھٹہ، شیخ محمد ارسلان، رائو نعمان نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی، لیگی متوالوں نے اس فیصلے پر سینہ کوبی کی اور کہا کہ ہم یہ فیصلہ تسلیم نہیں کرتے، سیاسی کیس کے فیصلے کو ذاتی فیصلہ بنا دیا گیا جو جوڈیشل روایات کے برعکس ہے، اس کیس میں نہ کوئی شہادت ہے نہ کوئی ثبوت ہے، میاں نواز شریف کو سی پیک بنانے کی سزا دی گئی، فیصلے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، وہ سزا سے گھبرانے والے نہیں ہیں اور نہ ہی گرفتاری سے ڈرتے ہیں، آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ یہ سیاسی مقدمہ تھا جس کے فیصلے کہیں اور سے لکھے گئے۔


خبر کا کوڈ: 736519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/736519/ملتان-نواز-شریف-اور-مریم-کے-خلاف-عدالتی-فیصلے-پر-لیگی-کارکنان-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org