1
Sunday 8 Jul 2018 18:48

کراچی میں رواں ماہ مون سون بارش کا دوسرا مرحلہ متوقع

کراچی میں رواں ماہ مون سون بارش کا دوسرا مرحلہ متوقع
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں رواں ماہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں مون سون کی بارشوں کے دوسرے مرحلے کی توقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید نے شہر میں محکمہ موسمیات سے منسوب 10 جولائی کو ہونے والی موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی نفی کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگلے ایک ہفتے کے دوران مون سون کی بارشوں کا کوئی امکان موجود نہیں ہے، جولائی کے وسط سے لیکر تیسرے ہفتے کے درمیان مون سون بارشوں کے دوسرے مرحلے (اسپیل) کا امکان دیکھ رہے ہیں، مگر اس حوالے سے ٹھوس پیش گوئی سسٹم داخل ہونے کے 3 روز قبل ممکن ہوگی۔ عبدالرشید کے مطابق رواں سال بھی شہر کراچی میں بارشوں کے بہت زیادہ ہیوی سسٹم کی توقع نہیں کر رہے، درمیان بارشوں کا امکان موجود ہے، ہفتے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5، جبکہ زیادہ سے زیادہ 34.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ آج (اتوار) کو شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابر آلود رہے گا، شہر کے کئی علاقوں میں بوندباندی بھی ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 736536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش