QR CodeQR Code

پشاور، منشیات کے دو سمگلروں کو 20 سال قید، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

8 Jul 2018 19:38

ملزمان کے خلاف گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر عدالت دو نوں ملزمان 10، 10 سال قید اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور واجد علی خان نے منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 20 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ استعاثہ کے مطابق ملزمان وقاص احمد اور زرین شاہ ساکنان جمرود ضلع خیبر پر الزام تھا کہ دونوں ملزمان بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن سمگل کر رہے تھے، جن کو تھانہ حیات آباد پولیس نے کار خانو چیک پوسٹ پر گرفتار کرکے انکے قبضے سے چار کلو چرس اور دو کلو ہیروئن برآمد کی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ ملزمان کے خلاف گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر عدالت دو نوں ملزمان 10، 10 سال قید اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔


خبر کا کوڈ: 736547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/736547/پشاور-منشیات-کے-دو-سمگلروں-کو-20-سال-قید-2-لاکھ-روپے-جرمانے-کی-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org