QR CodeQR Code

پی ڈی پی کے باغی ممبران سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے، رام مادھو

8 Jul 2018 22:24

رام مادھو نے ان باتوں کا اظہار سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اُس وقت کیا جب کشمیر کے سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ بھاجپا پی ڈی پی کے باغی ممبران کے ساتھ حکومت سازی کے حوالے سے رابطہ میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری اور کشمیر اُمور کے انچارج رام مادھو نے پی ڈی پی کے باغی ممبران کے ساتھ حکومت سازی کی خبروں کو یکسر مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیر میں امن، ترقی اور بہتر انتظامیہ کے پیش نظر گورنر راج کے حق میں ہے۔ رام مادھو نے پی ڈی پی کے باغی ممبران کے ساتھ حکومت سازی کے حوالے سے کی جارہی درپردہ کوششوں کو یکسر مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں امن، ترقی اور بہتر انتظامیہ کے مفاد کے پیش نظر بی جے پی گورنر راج سے مطمئن ہے۔ رام مادھو نے ان باتوں کا اظہار سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اُس وقت کیا جب کشمیر کے سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ بھاجپا پی ڈی پی کے باغی ممبران کے ساتھ حکومت سازی کے حوالے سے رابطہ میں ہیں۔ یاد رہے کہ بھاجپا نے 19 جون 2018ء کو کشمیر کی مخلوط حکومت جس کا ایک حصہ پی ڈی پی تھی، سے اپنی حمایت واپس لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کی راہ ہموار کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 736598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/736598/پی-ڈی-کے-باغی-ممبران-سے-ہمارا-کوئی-رابطہ-نہیں-ہے-رام-مادھو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org