0
Monday 9 Jul 2018 01:06

پنجاب کو ملائشیا اور ترکی کے مقابلے میں نہ لایا تو میرا نام نہیں، شہباز شریف

پنجاب کو ملائشیا اور ترکی کے مقابلے میں نہ لایا تو میرا نام نہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بہاولنگر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کو زندگی اور موت کی کشمکش میں چھوڑ کر وطن واپس آرہے ہیں، کیوں کہ ان کے دل میں قوم کی بہت محبت ہے۔ بہاولنگر میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دن رات قوم کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج نے خود کہا کہ نواز شریف نے کرپشن نہیں کی ہے، ہم پر جھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ 2013ء میں بجلی 20، 20 گھنٹے جاتی تھی مگر واپس نہیں آتی تھی، اب صورت حال بہت بہتر ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے جھوٹے خان کو سنا، کہتے تھے پورے پاکستان میں بجلی لائیں گے، اب کہتے ہیں بجلی بیٹھ گئی ہے، بجلی تاروں پر ناچتی ہے، انہیں نہیں پتہ، کیا دن رات جھوٹ بولنے والے کو پاکستان کا وزیراعظم بناؤ گے؟۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایٹمی طاقت کے منصوبے سے نوازشریف کی تختی مٹائیں گے، بجلی اور سی پیک کے منصوبوں سے تختی مٹائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیک ہے کہ وہ ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو ہونا چاہئے تھے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارے دور میں پکی سڑکیں بنیں اور دانش اسکول بھی بنے۔

انہوں نے کہا کہ چشتیاں کے ریگستان میں کھڑے ہو کر دانش اسکول بنایا تھا، کئی سو ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کی میں نے سرمایہ کاری کرائی۔ شہباز شریف نے کہا کہ 10 سالوں میں جنوبی پنجاب میں کئی 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرائی، ہم نے رحیم یار خان میں بہترین آئی ٹی یونیورسٹی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانیوال سے لودھراں 27 ارب کی دورویہ سڑک بنائی جبکہ مظفرگڑھ سے ڈیرہ غازی خان دو رویہ سڑک بنائی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اگر ہندوستان اپنے چولستان کو سرسبز کرسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کرسکتے، ہم ضرور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کا پانی سندھ میں گر کر سمندر میں غرق ہوجاتا ہے، یہ پانی ڈیم بنا کر جمع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو ملائشیا اور ترکی کے مقابلے میں نہ لایا تو میرا نام نہیں، وعدہ کرتا ہوں دن رات کام کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 736623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش