QR CodeQR Code

نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر انتظامات کیلئے لیگی رہنماؤں کی آرگنائزنگ کمیٹی بنا دی گئی

9 Jul 2018 01:17

لاہور میں پی ایم ایل این کی ترجمان مریم اورنگزیب نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال پر امن ہوگا، قانون ہاتھ میں نہیں لیاجائے گا، جو بھی قانونی تقاضا ہے وہ پورا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں لاہور میں پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر انتظامات کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی بنائی گئی ہے، جس میںراجہ ظفر الحق، پرویز رشید، مشاہد حسین، پرویز ملک، امیر مقام، شاہ محمد شاہ، عبدالقادر بلوچ، حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب شامل ہوں گی۔ اجلاس کے بعد پی ایم ایل این کی ترجمان مریم اورنگزیب نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال پر امن ہوگا، قانون ہاتھ میں نہیں لیاجائے گا، جو بھی قانونی تقاضا ہے وہ پورا کریں گے۔ نواز شریف کے بیٹوں کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ حسین اور حسن نواز باہر ہی ہوتے ہیں، وہیں بزنس کرتے ہیں، وہ اپنے فیصلے کرنے میں خود مختار ہیں۔ اسی طرح اسحاق ڈار سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے عدالت میں میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروایا ہے اس پر کوئی قانونی چارہ جوئی کرنا چاہے تو کرلے۔


خبر کا کوڈ: 736630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/736630/نواز-شریف-اور-مریم-کی-وطن-واپسی-پر-انتظامات-کیلئے-لیگی-رہنماؤں-آرگنائزنگ-کمیٹی-بنا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org