0
Monday 9 Jul 2018 01:39

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے پی پی 284 سے پی ٹی آئی کی امیدوار سعیدہ بیگم کی حمایت کا اعلان

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے پی پی 284 سے پی ٹی آئی کی امیدوار سعیدہ بیگم کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار سعیدہ بیگم کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے سربراہ مولانا رضوان جعفری الجنتی نے پاکستان تحریک انصاف ضلع لیہ کے حلقہ پی پی 284 کی امیدوار محترمہ سعیدہ بیگم کے خاوند ملک غلام حیدر تھند کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع لیہ کی ضلعی کابینہ، ممبران اور پی ٹی آئی کے عہدہ داران اور ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان 2018ء کے قومی انتخابات میں باضابطہ سیٹ ایڈجسمنٹ کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 736634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش