0
Monday 9 Jul 2018 01:39

عمران خان ایک فسادی انسان ہے جسے کچھ پتا نہیں، سعد رفیق

عمران خان ایک فسادی انسان ہے جسے کچھ پتا نہیں، سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران سے کوئی پوچھے این اے 131شروع کہاں سے ہوتا ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان فساد پھیلانے والا شخص ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہاں پچیس پچیس سال تک مقدموں کا فیصلہ نہیں ہوتا ہے،این اے 131 میں اکثریت محلات کی نہیں، گلی والوں کی ہے، فاٹا کو علاقہ غیر کہتے تھے آج وہ قومی دھارے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن واپس آ چکا ہے، بلوچستان کا امن لوٹ رہا ہے، آج 5 سال کے بعد سی این جی اسٹیشنز پر قطاریں نہیں لگتی ںہیں، ہم ہسپتال بناتے ہیں خیبرپختونخوا اور سندھ ہسپتال نہیں بناتے، ہم سندھ اور کے پی کے مریضوں کا علاج بھی یہاں پر کرتے ہیں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران سے کوئی پوچھے این اے 131 شروع کہاں سے ہوتا ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان فساد پھیلانے والا شخص ہے، یہ خود پھنس گئے ہیں، چار گنا زیادہ طاقت سے ترقیاتی کام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 736637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش