QR CodeQR Code

شریف خاندان کو منصفانہ سزا دiکر پاکستانی قوم کی تکلیفوں کا مداوا کیا گیا، ایم ڈبلیو ایم

9 Jul 2018 01:53

لاہور سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جوانان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی تکلیفوں اور مصیبتوں کے ذمہ داروں کو سزا دی گئی, جس پر وہ نیب کورٹ اور سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امور جوانان سید سجاد نقوی نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے سے متعلق لاہور سے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے اور قوم ان کی گرفتاری سے خوش ہوگی، وہ کوئی عوام کے لئے جیل نہیں جا رہے بلکہ انہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے اور اس پر وہ جیل جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی اربوں کی جائیدادیں ہیں اور ان کا نواز شریف جواز پیش نہیں کرسکے اور یہی کرپشن ہے۔ سجاد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ  نواز شریف اور اس کے خاندان کو انتہائی منصفانہ سزا دے کر آخر کار پاکستانی قوم کی تکلیفوں کا مداوا کیا گیا، کیونکہ پاکستان کو ترقی کے سفر میں پیچھے دھکیلنے کے ذمہ دار یہ لوگ ہیں، پاکستانی قوم کی تکلیفوں اور مصیبتوں کے ذمہ داروں کو سزا دی گئی، جس پر وہ نیب کورٹ اور سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 736638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/736638/شریف-خاندان-کو-منصفانہ-سزا-دiکر-پاکستانی-قوم-کی-تکلیفوں-کا-مداوا-کیا-گیا-ایم-ڈبلیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org