0
Monday 9 Jul 2018 19:08

میدان لاڈلے کے لئے سجانے کا تاثر ختم کیا جائے، مولا بخش چانڈیو

میدان لاڈلے کے لئے سجانے کا تاثر ختم کیا جائے، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ایسا تاثر نہ دیا جائے کہ انتخابات کا میدان ایک لاڈلے کے لئے سجایا جا رہا ہے اور نہ ہی ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے انتخابات مشکوک ہوجائیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احتساب سے پہلے ڈرے نہ اب ڈرتے ہیں لیکن اگر احتساب کو انتقام کی شکل دی گئی تو حالات خراب کرنے کی سازش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ زرداری یا پیپلز پارٹی کے دیگر قائدین کبھی ملک سے نہیں بھاگے، زرداری نے احتساب کے نام پر انتقام کی طویل قید کاٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلانیہ ق لیگ نے ملک کو فائدہ نہیں دیا تو خفیہ ق لیگ بھی نہیں دے سکے گی، خفیہ قاف لیگ بناکر اسے طاقتور بنانا ملک میں انتشار کو دعوت دینا ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ احتساب ہو تو انصاف کے ساتھ ہو، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری عدالتوں کا سامنا کرکے بری ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 736781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش