QR CodeQR Code

پشاور، عدالتی فیصلے سےنواز شریف کو نقصان کے بجائے فائدہ ہوگا، غلام احمد بلور

9 Jul 2018 20:06

غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف آنے والے فیصلے سے متفق نہیں، جج اور جرنیل ریٹائرڈ ہونے کے بعد ختم جبکہ سیاستدان ہمیشہ زندہ رہتا ہے، عدالتی فیصلے سے نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے سے نواز شریف کو نقصان کے بجائے فائدہ ہوگا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ 1977ء کے بعد سے ملک میں ہونے والے ہر الیکشن میں گڑبڑ ہوتی آ رہی ہے، انتخابات میں فیصلہ عوام کا ہو تو ملک کے لئے اچھا ہوگا، نگراں وزیراعلٰی سرکاری اہلکاروں کی اے این پی کے خلاف انتخابی مہم کا نوٹس لیں۔ غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف آنے والے فیصلے سے متفق نہیں، جج اور جرنیل ریٹائرڈ ہونے کے بعد ختم جبکہ سیاستدان ہمیشہ زندہ رہتا ہے، عدالتی فیصلے سے نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی، اس سے نواز شریف کو نقصان کے بجائے فائدہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 736808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/736808/پشاور-عدالتی-فیصلے-سےنواز-شریف-کو-نقصان-کے-بجائے-فائدہ-ہوگا-غلام-احمد-بلور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org