0
Monday 9 Jul 2018 20:18

پاراچنار میں عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی منائی گئی

پاراچنار میں عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی منائی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی منائی گئی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ایدھی سنٹر پاراچنار میں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار بھائی، مہتاب حسین اور دیگر سماجی رہنماؤں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی دکھی انسانیت کے ایک عظیم علمبردار تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی اور مملکت خداداد پاکستان میں اسی جذبے کے ساتھ ایدھی کے خدمات جاری رکھیں گے اور عبدالستار ایدھی کی انسانیت کیلئے خدمات ہمیشہ کیلئے یاد رکھیں گے تقریب کے اختتام پر ایدھی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 736813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش