0
Monday 9 Jul 2018 19:57

گلگت، چھوٹی بہن کو بچاتے ہوئے بڑی بہن بھی دریا کی خونی موجوں کی نذر ہوگئی

گلگت، چھوٹی بہن کو بچاتے ہوئے بڑی بہن بھی دریا کی خونی موجوں کی نذر ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ گلگت کے علاقے حراموش شاہ ٹوٹ میں دریائے سندھ سے چھوٹی بہن کو بچانے کی کوشش میں بڑی بہن بھی دریا کی خونی موجوں کی نذر ہوگئی، دو کمسن بہنوں کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں، علاقے میں کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق حراموش شاہ ٹوٹ سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں 13 سالہ سونا جو آٹھویں جماعت کی طالبہ تھی، اس کی چھوٹی بہن 7 سالہ تمنا اور 5 پانچ سالہ چچا زاد بہن کے ہمراہ اپنے گھر سے چند گز کے فاصلے پر واقع دریا سندھ کے کنارے کھیل کود میں مصروف تھیں۔ اسی دوران سات سالہ بچی تمنا دریا میں گر گئی اور پانی کی لہروں کے سات بہنے لگی، جس کو بچانے کیلئے اس کی بڑی بہن بھی دریا میں کود گئی، تاہم وہ بھی دریا کی خونی موجوں کی نذر ہوگئی، واقعے کا علم اس وقت ہوا جب ان کے ساتھ موجود تیسری بچی نے گھر پہنچ کر واقعہ بتایا، جس کے بعد اہل علاقہ بھی جمع ہوگئے اور دونوں کو تلاش کرنے لگے، تاہم ابھی تک پتہ نہ چل سکا۔ افسوس ناک واقعے پر علاقے میں کہرام مچ گیا، دوسری جانب علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ عوام اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کر رہے ہیں، ریسکیو ٹیمیں ابھی تک نہیں پہنچیں۔
خبر کا کوڈ : 736839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش