0
Tuesday 10 Jul 2018 07:25

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے استعفیٰ دیدیا

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے استعفیٰ دیدیا
اسلام ٹائمز۔برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے ’بریگزٹ‘ کے معاملے پر وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم تھریسامنے کی حکومت گرنے کے خطرات مزید بڑھتے جا رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ’بریگزٹ‘ کے حوالے سے ان کی پالیسی کہا جا رہا ہے جب کہ گذشتہ روز وہ پارلیمنٹ میں ’بریگزٹ‘ کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرنے والی تھیں جس سے بیشتر ارکان پارلیمنٹ خوش نہ تھے اور ان کے خطاب سے چند گھنٹے قبل وزیرخارجہ بورس جانسن اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔ واضح رہے ’بریگزٹ‘ کے حامی ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم تھریسامے کی نرم پالیسی سے خوش نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر برطانوی حکومت کے دوسرے اہم وزیر نے استعفیٰ دیا، گذشتہ روز وزیر برائے بریگزٹ ڈیوڈ ڈیوس بھی عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 736844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش