0
Tuesday 10 Jul 2018 19:11

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں فدا حسین وغیرہ کی جانب سے کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ اور این اے 115 اور پی پی 126 سے امیدوار مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست دائر کی تھی جسے رجسٹرار ہائی کورٹ نے سماعت کیلئے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ قائم کرکے سماعت کیلئے بھجوا دیا۔ آج جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔ 2 رکنی بنچ نے کیس کسی اور عدالت میں لگانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بجھوا دی۔ جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کے روبرو فدا حسین وغیرہ کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر تھیں۔ درخواستگزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ہیں، ان کیخلاف متعدد مقدمات درج ہیں، مولانا لدھیانوی نے اپنے کاغذات نامزدگی میں ان مقدمات کا ذکر نہیں کیا۔ درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ حقائق کے برعکس الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔ درخواستگزاروں نے استدعا کی کہ عدالت مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے، مولانا احمد لدھیانوی کو الیکشن کیلئے نا اہل قرار دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 736874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش