0
Sunday 22 May 2011 17:13

افغانستان،ٹریفک پولیس کی عمارت پر خودکش حملہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی

افغانستان،ٹریفک پولیس کی عمارت پر خودکش حملہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں خودکش حملے سے تین پولیس اہلکار ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ خودکش حملہ آوروں نے خوست میں ٹریفک پولیس کے ہیڈ کواٹرز کو نشانہ بنایا۔ تین سے چار حملہ آور عمارت کے محافظ کو ہلاک کر کے اندر داخل ہو گئے اور فائرنگ کی، جس سے تین اہلکار ہلاک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق متعدد خودکش حملہ آور ہلاک کئے جا چکے ہیں۔ ایک حملہ آور زندہ ہے جو مزاحمت کر رہا ہے۔ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ پولیس نے عمارت کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ ہیڈ کواٹرز کی عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
دیگر ذرائعے کے مطابق مسلح افراد نے افغان حکومت کی عمارت پر حملہ کر کے3 افراد کو ہلاک اور متعدد زخمی کر دیا۔ مشرقی افغانستان کے علاقے خوست میں مسلح خودکش حملہ آوروں نے ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر دیا، جس سے تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ صوبائی پولیس کے سربراہ عبدالحکیم اسحاق زئی کے مطابق ایک واقعے میں پولیس اہلکار اور ایک سویلین زخمی ہوئے، لڑائی اب بھی جاری ہے۔ صوبائی ترجمان Mubariz Zadran کا کہنا ہے کہ اس عمارت سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دئیے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 73688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش