0
Tuesday 10 Jul 2018 11:32

پہلے احتساب اور اسکے بعد الیکشن ہونے چاہیئے، میر ظفراللہ جمالی

پہلے احتساب اور اسکے بعد الیکشن ہونے چاہیئے، میر ظفراللہ جمالی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ پہلے احتساب اور پھر الیکشن ہونے چاہیئے۔ میاں نواز شریف کو ججز نے سزاء دی ہے۔ ججز نے ایسے ہی تو فیصلہ نہیں دیا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھی خیرو میں انتخابی مہم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظفراللہ خان جمالی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ انتخابات شفاف نہیں ہوئے ہیں۔ تھوڑی بہت مداخلت ہوتی رہتی ہے، لیکن اس بار انتخابات شفاف ہوتے نظر آ رہے ہیں اور ہم توقع بھی یہی کرتے ہیں کہ یہ انتخابات شفاف ہوں۔ پہلے احتساب ہونا چاہیئے تھا، تاکہ جو صاف ہوکر احتسابی عمل سے نکلے، وہ الیکشن میں حصہ لیتے تو بہتر ہوتا۔ میاں نواز شریف کو ججز نے سزاء دی ہے۔ ججز نے ایسے ہی تو فیصلہ نہیں دیا ہوگا، ان ججز کو بھی خدا کا خوف ہوگا۔ کچھ تو ہے، جس کی نواز شریف کو سزاء دی گئی ہے۔ نواز شریف کو اللہ ہمت دے کہ وہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں، پر یہ لگتا نہیں۔ نواز شریف پاکستانی ہیں، انہیں ملک واپس آنا چاہیئے۔ اب نوجوانوں کی باری ہے، اب نوجوانوں کو آگے آنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 736884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش