QR CodeQR Code

فوج الیکشن کے عمل کو غیر سیاسی غیر جانبدار ہوکر ادا کرے گی، جنرل آصف غفور

10 Jul 2018 14:51

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ الیکشن سے متعلق شکوک و شبہات کا اظہار ہوتا رہا ہے، 25 جولا ئی کوعوام ملک کو ایک نئی جمہوری حکومت کی طرف لیکر جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کا انتخابات میں براہ راست کوئی تعلق نہیں اور فوج الیکشن کے عمل کو غیر سیاسی غیر جانبدار ہوکر ادا کرے گی۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ آصف غفور نے کہا کہ الیکشن سے متعلق شکوک و شبہات کا اظہار ہوتا رہا ہے، آپ نے دیکھا کہ تمام شکوک و شبہات دم توڑ گئے، 25 جولا ئی کوعوام ملک کو ایک نئی جمہوری حکومت کی طرف لیکر جائے گی۔ ان کاکہنا تھا کہ 2018ء کے الیکشن میں پہلی بار فوج تعینات نہیں ہو رہی، پچھلے الیکشنز میں بھی فوج خدمات انجام دیتی رہی ہے، 25 جولائی کو الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے، الیکشن کے کنڈکٹ میں پاک فوج کا براہ راست کوئی کردار نہیں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 736946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/736946/فوج-الیکشن-کے-عمل-کو-غیر-سیاسی-جانبدار-ہوکر-ادا-کرے-گی-جنرل-آصف-غفور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org