0
Tuesday 10 Jul 2018 15:40

جھنگ، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کی حمایت کا اعلان

جھنگ، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی کی سربراہی میں ایم نمائندہ وفد نے جھنگ میں آزاد امیدوار شیخ وقاص اکرم کیساتھ ملاقات کی اور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ایم ڈبلیو ایم کی سیاسی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے تکفیری امیدواروں کے مقابلے میں شیخ وقاص اکرم کی حمایت کا اعلان کیا۔ ایم ڈبلیو ایم ذرائع کے مطابق انتخابات 2018ء کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کیساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے باوجود ایم ڈبلیو ایم نے آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان جھنگ الیکشن قومی اسمبلی کی نشست پر تکفیری دہشت گرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی، صوبائی نشستوں پر گستاخ اماؑم زمانہ کے بیٹے اور لشکر جھنگوی کے سرغنہ معاویہ اعظم طارق سمیت تکفیری امیدواروں کو شکست دینے کیلئے کی ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کالعدم سپاہ صحابہ کے امیدواروں کی حمایت کر رہی ہیں، لیکن شیعہ علماء کونسل بھی آزاد امیدوار شیخ وقاص اکرم کی حمایت میں ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران سید اسد عباس نقوی، شیخ وقاص اکرم، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماؤں حسن رضا کاظمی، علامہ ملازم حسین نقوی، سردار انتخاب بلوچ، سید اخلاق بخاری سمیت جھنگ کی معروف سیاسی شخصیت اختر شیرازی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 736953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش